روایات میں یہ بات وارد ہوئی ہے کہ صلاۃ استغاثہ (مدد طلب کرنے کی نماز) کے بعد فاطمہ زہراء کو سجدہ کرنا واجب ہے اور اسی طرح سو مرتبہ سجدہ میں یہ کہنا بھی \" یا مولاتی فاطمۃ اغیثینی\" اے میری مولا فاطمہ ! میری مدد کر \" اور یہ بات طبعی ہے کہ جب ہم سجدے میں انکا نام لیں گے اور ان سے مدد طلب کریں گے توانکی طرف متوجہ ہونا اور انکو سجدہ کرنا بھی ضروری ہے , کیونکہ یہ بات غیر معقول ہے کہ انسان فاطمہ سے ہم کلام ہو , اسکی طرف متوجہ ہو , انہیں خطاب کرے اور پھر سجدہ کسی اور کو کرے ! ( العیاذ باللہ)